پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام درس قرآن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام درس قرآن کا انعقاد

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام درس قرآن کا انعقادکیا گیا جس میں سابق صدر شعبہ اسلامیات پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد منصوری نے ’’قرآن اور رمضان ‘‘ کے حوالے سے بیان کیا۔ اس موقع پر چیف لائبیریرین چوہدری محمد حنیف کے علاوہ طلباؤ طالبات اور لائبریری کے ملازمین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شبیر احمد منصوری نے قرآن کریم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے رمضان کے فضائل پر روشنی ڈالی۔ انہو ں نے کہا کہ تلاوت قرآن کے ساتھ ساتھ ہمیں اس کے پیغام کو بھی سمجھنا چاہئے اور اس کے لئے رمضان بہترین مہینہ ہے ۔ اپنے خطاب میں چوہدری محمد حنیف نے پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد منصوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ انہو ں نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی قرآن پاک اور رمضان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ درس قرآن کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی کے لئے دعا مانگی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -