پرستاروں نے میرے خلاف مخالفین کا پراپیگنڈا مسترد کردیا: متیرا

پرستاروں نے میرے خلاف مخالفین کا پراپیگنڈا مسترد کردیا: متیرا
پرستاروں نے میرے خلاف مخالفین کا پراپیگنڈا مسترد کردیا: متیرا
کیپشن: Mathira

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ ماڈل متیرا نے کہا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے تاہم پرستاروں کا اس پراپیگنڈے کو رد کرکے میرے کام کو پسند کرنا ہی اس کا بہتری جواب ہے۔ ایک انٹرویو میں متیرا نے کہا کہ حسد کرنے والے لوگ مجھے بالکل بھی پسند نہیں، ہمیشہ ان سے دور رہنے کی کوشش کی ہے۔ متیرا نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کام صرف دوسروں پر تنقید کرنا ہوتا ہے لیکن مجھے ایسے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ میں اپنا کام کررہی ہوں اور اس سے مطمئن ہوں۔

مزید :

تفریح -