دپیکا پڈوکون کیلئے دنیا کی پرکشش ترین خاتون کا اعزاز

دپیکا پڈوکون کیلئے دنیا کی پرکشش ترین خاتون کا اعزاز
دپیکا پڈوکون کیلئے دنیا کی پرکشش ترین خاتون کا اعزاز
کیپشن: dipika padukone pretty smiley

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو دنیا کی پرکشش ترین اداکارہ کا اعزاز بھی مل گیا۔ ایک معروف انٹرنیشنل فیشن میگزین نے اپنے بین الاقوامی آن لائن سروے میں قارئین سے یہ سوال پوچھا تھا کہ ان کے خیال میں دنیا کی پرکشش ترین خاتون کا اعزاز کس اداکارہ کو ملنا چاہیے۔ اس سروے میں متعدد بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارﺅں کو شامل کیا گیا تاہم قرعہ فال دیپکا پڈوکون کے نام نکلا۔ دپیکا سے قبل یہ اعزاز کترینہ کیف کے پاس تھا۔ دپیکا نے اس میگزین کے نئے ایڈیشن کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں یہ اعزاز ان کے جسمانی خدوخال اور خوبصورتی پر ن ہیں ملا بلکہ وہ اپنی اداکاری کی صلاحیت کی وجہ سے منتخب ہوئی ہیں۔ دپیکا نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں گزشتہ دو تین برسوں میں پرفارمنس سے بھرپور کردار ادا کرنے کو ملے۔ دوسری جانب اپنی آنیوالی فلم ”فائنڈنگ فینی“ میں پیکا گوا کے روایتی انداز میں دکھائی دیں گی۔ فلم میں وہ انجی نامی لڑکی کا کردار نھارہی ہیں، ان کے ہیرو اداکار ارجن کپور ہوں گے، فلم کی کہانی تجسس پر مبنی ہے۔

مزید :

تفریح -