ورلڈ کپ فٹ بال 2014ء سب سے بہترین ایونٹ ہے ٗ جیروم والکے

ورلڈ کپ فٹ بال 2014ء سب سے بہترین ایونٹ ہے ٗ جیروم والکے

  


ساؤپالو ( نیٹ نیوز )انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل جیروم والکے نے برزایل میں جاری فٹ بال ورلڈکپ کو اب تک کا سب سے دلچسپ اور بہترین ٹورنامنٹ قرار دیا ہے ۔ ایک ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ فٹ بال میں یہ بہترین ورلڈ کپ ہے ۔ سال 1982کے بعد ایسا ورلڈ کپ ملا ہے جس میں سب سے زیادہ گول ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کوارٹر فائنل مرحلہ شروع ہونے سے قبل کئے جانے والے گول جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں کئے جانے والے گولز سے زیادہ ہیں۔

جو کہ اچھی بات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ برزایل میں جاری ورلڈ کپ میں انتہائی دلچسپ مقابلوں کے بعد اب شائقین کی امیدیں بڑھ گئیں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس ورلڈ کپ کی وجہ سے امریکہ میں بھی فٹ بال کے فروغ میں اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند بات ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -