گیس 14 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری، عوام پر 44 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

گیس 14 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری، عوام پر 44 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا
گیس 14 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری، عوام پر 44 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا
کیپشن: Sui Gas

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ رمضان المبارک میں گیس صارفین کیلئے دوسرا تحفہ، اوگرا نے گھریلو صارفین سمیت تمام صارفین کیلئے گیس 14 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے اور سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے حکومت کی منظوری کے بعد گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن ج اری کردیا جائے گا، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر 44 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں اوگرا حکام نے بتایا ہے رواں مالی سال 2014-15ءکی مد میں گیس مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے سوئی نادرن گیس کمپنی کے صارفین کیلئے گیس 58 روپے 29 پیسے ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے جو موجودہ ٹیرف کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے نئی قیمتوں کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کیلئے گیس کی Prescibed Price 464.94 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے، سوئی نادرن گیس کمپنی ٹیرف میں اضافے سے صارفین سے 29 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل کرے گی، سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کیلئے گیس 22 روپے 90 پےسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے جو موجودہ ٹیرف سے 5 فیصد زیادہ ہے۔ سوئی سدرن کی Prescibed Price 464.94 روپے ٹی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔ اوگرا حکام کے مطابق گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ وزارت پٹرولیم کو ارسال کردیا ہے۔

مزید :

بزنس -