شفیق آباد، محلہ دار نوجوان نے 22سالہ لڑ کی کو گھر سے اغوا کر لیا

شفیق آباد، محلہ دار نوجوان نے 22سالہ لڑ کی کو گھر سے اغوا کر لیا

  

لاہور(کر ا ئم سیل ) شفیق آباد کے علاقہ باغ منشی لدھا میں افطاری سے قبل اوباش نوجوان نے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر 22سالہ لڑ کی کو گن پوا ئنٹ پر اغوا کر لیا والد کی درخواست پر پو لیس نے مقد مہ در ج کہ تفتیش کا آ غا زکردیا ہے ۔معلو م ہواہے کہ باغ منشی لدھا شفیق آ با د کی حدود میں گزشتہ روز افطار سے قبل واجد امیر محمد نامی شخص اپنے گھر میں موجود تھا کہ ان کا ایک محلہ دار ذیشان صفدر اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا ان کے گھر میں زبر دستی گھس گیا اور گھر والوں کو گن پوا ئنٹ پرلے کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور واجد کی جواں سالہ بیٹی (ک) کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور 22سالہ(ک) کے والد واجد کی درخواست پر ذیشان اور اس کے چار نامعلوم دوستوں کے خلاف مقد مہ در ج کر کہ تفتیش کا آ غا زکردیا ہے ۔ تا حا ل پو لیس کسی ملزم کو گرفتا ر نہ کر سکی ۔

مزید :

علاقائی -