شہریوں کے تعا ون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے، افتخا ر احمد بھٹی

شہریوں کے تعا ون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے، افتخا ر احمد بھٹی

  

کو ٹ عبدا لما لک (نما ئندہ خصوصی ) کوٹ عبدا لما لک تھا نہ کے ا نسپکٹر افتخا ر احمد بھٹی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تعا ون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ جرم خواہ کتنا ہی چھوٹاکیوں نہ ہو جرم ہی ہوتا ہے۔ہمیں ہر چھوٹے بڑے جرم کے خاتمہ تک جدوجہد جاری رکھنا ہو گی۔ افتخا ر احمد بھٹی نے کہا کہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے۔میں اور میرے ما تحت جرائم پیشہ عناصر کی سرکو بی کے لئے سر گرعمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریس اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے۔معاشرے میں امن و امان کے قیام جرائم کی بیخ کنی اور قانون کے نفاذ کے لئے تمام صحافی اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا گشت مزید بڑھا دیا گیا ہے۔افتخا ر احمد بھٹی نے کہا کہ بگاڑ پیدا کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کسی رعا ئت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات فرو شو ں کے خلا ف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران کثیر تعداد میں ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات ، درجنوں ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد کر کے معتدد افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گے ہیں۔منشیات فروشوں کی مزید گر فتا ریا ں متوقع ہیں۔

مزید :

علاقائی -