نیو کیمپس کے قریب تیز رفتار کار نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا

نیو کیمپس کے قریب تیز رفتار کار نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا

  

لاہور( کر ا ئم سیل )مسلم ٹاون کے علاقہ نیو کیمپس کے قریب تیز رفتار کار نے نامعلوم نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا ،پولیس نے لاش اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کرواتے ہو ئے کاروائی کا آ غا ز کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ25سا لہ نامعلوم نوجوان اپنی سائیکل کے ساتھ سڑک عبور کررہا تھا کہ اچانک دوسری جا نب سے آ نے والی تیز رفتار کار نے اسے کچل دیا راہگیروں نے طبی مداد کے لئے زخمی کو جناح ہسپتال پہنچایا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پو لیس نے شناخت نہ ہو نے پر لاش کو مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہو ئے کاروائی کا آ غا ز کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -