ستوکتلہ ،زہریلا سالن کھانے سے خاتون سمیت پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی

ستوکتلہ ،زہریلا سالن کھانے سے خاتون سمیت پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی

  

لاہور(کرا ئم سیل )ستوکتلہ کے علاقہ میں زہریلا سالن کھانے کے باعث خاتون سمیت پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے موقع پرپہنچ کر تمام افراد کو جناح ہسپتال پہنچا دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ستوکتلہ رحیم سٹریٹ کا رہائشی محنت کش حبیب اسکی بیوی اور رشتہ داروں نے گزشتہ روز سالن کھایاکہ اچانک تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی ہمسا یوں نے امدادی ٹیم کو اطلاع دی جس پر تمام افراد کو طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ڈاکٹروں کے مطابق سالن میں کوئی زہریلا مچھر وغیرہ گرگیا تھا جس سے تمام افراد کی حالت خراب ہوئی ۔تاہم اس سلسلہ میں مقامی پولیس نے لاعلمی کا ظہار کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -