رمضان کے پہلے جمعتہ المبارک کے موقع پر مساجد کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی

رمضان کے پہلے جمعتہ المبارک کے موقع پر مساجد کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی

  

لا ہور (کرا ئم سےل )ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر کی ہدایت پررمضان المبارک کے پہلے جمعتہ المبارک میں لاہور کی تمام مساجد اور امام بارگاہوںکو خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ کے عبادت گاہوں کے اندد داخل نہیں ہونے دیا گیا رمضان المبارک کے پاک و مقدس مہینہ میں لاہور پولیس عبادت گاہوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی سحری ،افطاری، تراویح اور خصوصاََ جمعتہ المبارک کے دوران سکیورٹی مزید سخت کر دی جائے گی رمضان المبارک کے پہلے جمعتہ المبارک کو لاہور پولیس کی جانب سے 8ہزار سے زائد پولیس جوانوں اور افسران نے مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیور ٹی کے فرائض سرانجام دیے ےہ اقدامات ملک میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر کئے گئے تاکہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کو مکمل احساسِ تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمدوقاص نذیر نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر ڈویژنل ایس پی رمضان المبارک کے دوران اپنی ڈویژن میں منعقد ہونے والی تمام مذہبی تقریبات کے انچارج ہونگے اور ہر وقت پولیس افسران علاقہ میں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

مزید :

علاقائی -