گلبرگ، پولیس نیق کارروائی کرکے بھتہ خور گرفتار کرلیا

گلبرگ، پولیس نیق کارروائی کرکے بھتہ خور گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)گلبرگ کے علاقہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بھتہ خور گرفتار کرلیا،معلوم ہوا ہے کہ گلبرگ کے تاجر ارسلان کو چند روز قبل نامعلوم نمبر سے پچاس لاکھ روپے بھتہ کی کال آئی جس کی اس نے پولیس کو اطلاع دی ۔گزشتہ روز پولیس نے نمبر کی لوکیشن کو ٹریس کر کے کامیاب کارروائی کر کے بھتہ خور کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے بھتہ خوری کے لیے استعمال کی جانے والی سم برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ملزم سے تفتیش جاری ہے اور کئی اہم انکشافات کے ساتھ ساتھ پنجاب میں پنپتے ہوئے بھتہ خوری کے نیٹ ورک کے حوالے سے اہم معلومات بھی حاصل ہوں گیں جن کی مدد سے پنجاب بھر میں بھتہ خوری میں ملوث گروہوں کو پکرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

علاقائی -