شیخوپورہ:ڈسٹرکٹ جیل میں مقدمہ قتل کا حوالاتی پراسرار طور پر ہلاک

شیخوپورہ:ڈسٹرکٹ جیل میں مقدمہ قتل کا حوالاتی پراسرار طور پر ہلاک

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں مقدمہ قتل کا حوالاتی پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا تاہم اصل حقائق میڈیکل رپورٹ کے بعد منظر عام پر آئیں گے، متوفی مزمل حسین ننکانہ صاحب کا رہائشی بتایا گیا ہے اور وہ ایک مقدمہ قتل میں بطور حوالاتی قید تھاگزشتہ روز اچانک اس کے منہ اور ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا ڈسٹرکٹ جیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کی موت تشدد کے باعث ہوئی ہے یا کسی بیماری کا نتیجہ ہے، اصل حقائق میڈیکل رپورٹ، پولیس تفتیش کے بعد ہی منظر عام پر آئیں گے جبکہ جیل حکام نے متوفی پر تشدد کے الزام کو مسترد کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -