مناواں، پولیس نے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے کو گرفتار کرلیا

مناواں، پولیس نے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے کو گرفتار کرلیا

  

لاہور( کرا ئم سیل )مناواں کے علاقہ میں پولیس نے شہریوں کو مردہ جانوروں کا گوشت کھلانیوالے ایک شخص کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بتایا گیاہے کہ منا واں کے علاقہ کے رہائشی انور علی نا می اور اسکا ڈارئیور مختلف جگہوں سے مردہ گائے، بھینس ،بکرا وغیرہ کم قیمت میں خرید کرہوٹلوں میں گوشت سپلائی کرتے تھے پولیس کے مطابق مخبر نے اطلاع دی کہ انور علی اور اسکا ساتھی مردہ گائے پک اپ میں لیکر اپنے ٹھکانے پر جارہے ہیں جس پر پولیس نے جوڑے پل ناکہ پرملزم کو روک کر گرفتار کرلیا دوران تفتیش ملزم کے ڈارئیور نے بتایا کہ وہ عرصہ سے شہریوں کو جانوروں کا مردہ گوشت کھلا رہے تھے اس کاروبار میں لاکھو ں روپے کمائے ہیں پولیس نے ملزم انور علی کو حوالات میں بند کرکے پک اپ قبضے میں لے لی ہے۔

مزید :

علاقائی -