سعید پورہ سے نامعلوم80سالہ بزرگ کی لاش برآمد

سعید پورہ سے نامعلوم80سالہ بزرگ کی لاش برآمد

  

لاہور(کرائم سیل ) مزنگ کے علاقہ سعید پورہ سے نامعلوم80سالہ بزرگ کی لاش برآمد متوفی حلیہ سے اچھے گھرانے کا معلوم ہوتا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ مزنگ کے علاقہ دربار روڈ پر رات گئے 80سالہ بزرگ کی لاش جو کہ سڑک کنارے پڑی راہ گیروں کو ملی جس کو دیکھ کر فوری طور پر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیا متوفی حلیہ سے کسی اچھے گھرانے کا معلوم ہوتا تھا جس کی جیب سے ایک عدد ڈائری بھی ملی تاہم جیب سے کسی قسم کی کوئی رقم برآمد نہ ہوئی پولیس اہلکاروں کے اندازے کے مطابق نامعلوم افراد نے مرحوم کو کوئی نشہء آور شے کھلائی گئی اور حالت غیر ہونے پر مرحوم کی جیبوں سے پیسے نکال کر فرار ہو گئے پولیس نے لاش مردہ خانے پوسٹ ماٹم کے لئے جمع کر وادی ہے۔

مزید :

علاقائی -