شہریوں کو لوٹنے والا جعلی ڈی ایس پی پو لیس ا فسرو ں کا کا ر خا ص نکلا

شہریوں کو لوٹنے والا جعلی ڈی ایس پی پو لیس ا فسرو ں کا کا ر خا ص نکلا

  

لاہور(کرا ئم سیل ) شیرا کوٹ پولیس نے جعلی ڈی ایس پی بن کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا نوسر بازاعلی ٰ پو لیس ا فسرو ں کا کا ر خا ص نکلا ۔ پو لیس ذرائع کے مطا بق جعلی ڈ ی ایس پی کی سفا ر ش کر نے پو لیس کے اعلی ٰ ا فسر تھا نہ میں پہنچ گئے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شیرا کوٹ پولیس کے مطابق ان کو اطلاع ملی تھی کہ شاہد نامی نوسرباز ڈی ایس پی کی وردی پہن کو اپنے ساتھ دو جعلی کانسٹیبلوں کے ہمراہ علاقے میں سادہ لوح شہریوں سے لوٹ مار کررہا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم شاہد اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پولیس کی وردی ،ڈی ایس پی کے بیجز اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -