لاہور پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران 49گینگز کے130ممبران کو گرفتار کیا

لاہور پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران 49گینگز کے130ممبران کو گرفتار کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم سیل )ڈی آئی جی آپریشنزمحمد وقاص نذیر کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ جون کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49گینگز کے130ممبران کو گرفتار کیا۔ ان کے خلاف مختلف نوعیت کے106مقدمات ٹریس ہوئے ان گینگزکی برآمدگی تقریباً48لاکھ16 ہزار روپے سے زائد ہے۔اسی طرح جون میں مجموعی طور پر870اشتہاری اور932عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزمحمد وقاص نذیرنے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ شہر میں امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ جون کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے49گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے130ممبران کو گرفتار کیاگیاجبکہ ان کیخلاف106مقدمات ٹریس ہوئے اور870اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے110،Bکیٹیگری کے760اور932عدالتی مفروران، Aکیٹیگری کے25اور Bکیٹیگری کے907شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔اسی دوران ناجائزاسلحہ کے358مقدمات درج ہوئے جن میں362ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے09کلاشنکوف،09رائفلیں،26بندوقیں،302ریوالورز وپسٹلز،06خنجراور2160گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے547مقدمات درج ہوئے جن میں554ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے18کلوسے زائد ہیروئن،120کلو283گرام چرس،445 گرام افیون اور2553شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کے89مقدمات درج ہوئے جن میں428ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی3لاکھ 55 ہزارسے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے28مقدمات درج ہوئے جن میں125ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ماہِ جون میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ، لاؤڈ سپیکر ، گداگری،پرائس کنٹرول،فارنر ایکٹ اورپرائیویٹ منی لانڈرنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر538 ملزمان کے خلاف458مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ۔

مزید :

علاقائی -