پنجاب ‘ 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں404 زخمی ہوگئے

پنجاب ‘ 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں404 زخمی ہوگئے

  

لا ہور (کرا ئم سیل )پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 490ٹریفک حادثات میں404شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ177افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 171 ڈرائیورز ،10م عمرڈرائیور، 333 مسافر اور 88 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ95ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 106 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد48حادثات میں 53 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ41حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -