ڈسکہ:وکیل کو سنگین دھمکیاں دینے پر تھانہ سٹی کے پانچ ملازمین پر مقدمہ

ڈسکہ:وکیل کو سنگین دھمکیاں دینے پر تھانہ سٹی کے پانچ ملازمین پر مقدمہ

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر ) وکیل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور کزن پر بلاوجہ تشدد کرنے پر تھانہ سٹی کے پانچ ملازمین پر عدالت کے حکم پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محلہ یونس آباد کا رہائشی میاں عمران اسلم ایڈووکیٹ عشاء کی نماز ادا کرنے جا رہا تھا کہ تھانہ سٹی کے ملازمین کانسٹیبل رانا ذوالفقار،زاہد ناگرہ اور ایک کس نامعلوم نے اسے رو ک کر اسے کے کزن ظہیر احمد کا پوچھا جو اس نے ملازمین کو اپنے کزن ظہیر احمد سے ملایا جو اسے لے کر تھانہ سٹی آگئے سائل بھی ان کے ہمراہ تھانہ سٹی آگیا تو گیٹ پر کھڑے ملازم محمد نواز نے انہیں گالی گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور اس کے کزن ظہیر احمد کو تھانہ سٹی کے اندر لے جا کر زدوکوب کر نے لگے جبکہ تھانہ میں موجود کانسٹیبل افتخار سندھو ملازمین کو ظہیر احمد پر تشد د کرنے کی ترغیب دیتا رہا سائل نے پولیس ملازمین سے ظہیر احمد پر تشدد کر نے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے اسے جان سے ماردینے کی دھمکی دی جس پر سائل نے عدالت میں رٹ دائر کی عدالت نے ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر نے کے احکامات جاری کر دئے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے پانچوں کانسٹیبلوں کے خلاف 342/506ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -