شیخوپورہ:ٹریفک حادثہ میں 1خواتین، دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

شیخوپورہ:ٹریفک حادثہ میں 1خواتین، دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپو رٹ) سرگودھا کے قریب بیوی، دو بیٹیوں اور دوست کامران سمیت المناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سرگودھا کی ایک فلور ملز کے مالک میاں عابد اسماعیل شیخوپورہ میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور نواز لیگ کے رہنما میاں محمد پرویز کے چچا زاد اور برادر نسبتی تھے اس المناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی شیخوپورہ میں تمام بڑے بازار اور کاروباری مراکز کے علاقہ جمعہ بازار بھی پانچ افراد کی ہلاکت کے سوگ میں بند ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ میاں عابد اسماعیل اپنے گردہ کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کروانے کے بعد لاہور سے کار پر اپنے گھر واقع سرگودھا جارہے تھے کہ سرگودھا سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ان کی کار جس کو دوست کامران چلارہا تھا درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثہ میں جاں بحق ہونے والی ان کی بیٹی ہنی ہمایوں تین بچوں کی ماں تھی جبکہ حادثہ میں ہلاک ہونے والی دوسری بیٹی اقراء کی عمر 16برس بتائی گئی ہے حادثہ کے تمام متوفین کو بعداز نماز عصر سرگودھا کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، قبل ازیں ان کی نماز جنازہ بعداز نماز عصر ادا کی گئی جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی،سیاسی رہنماؤں، صنعتکاروں ، تاجروں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -