ظفروال،ڈکیتی،پولیس ملزم شناخت ہونے کے باوجود پکڑنے سے گریزاں

ظفروال،ڈکیتی،پولیس ملزم شناخت ہونے کے باوجود پکڑنے سے گریزاں

  

ظفروال(نامہ نگار)ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوا ظفروال میں چھ لاکھ روپے کی ڈکیتی کو پولیس ملزم شناخت ہونے کے باوجود پکڑنے سے گریزاں ۔متاثرہ شخص کی ڈی پی او نارووال سے انصاف کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق ظٖفروال کے مشہور آڑھتی حامد بلال کے ساتھ ہونے والی واردات جس میں نامعلوم ڈاکو چھ لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔واضح ہوکے اس نے یہ رقم جاوید نامی ٹیکسی ڈرائیور سے لینی تھی کہ راستے میں ہی واردات ہوگئی۔جاوید نامی ٹیکسی ڈرائیور نے بعض شخصیا ت کے بہکاوے میں آکر حامد بلال کو ہی اپنا ملزم نامزد کردیا۔بعدازاں معززین دیہہ کی پنچائت میں غلطی تسلیم کرتے ہوئے حامد بلال کوبیگناہ قرار دیدیا گیا۔ آڑھتی حامد بلال نے کہا ہے کہ پولیس اصل ڈاکو شناخت کرچکی ہے تا ہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر ملزم پکڑنے سے گریزاں ہے۔

اس نے ڈی پی او نارووال سے اپیل کی ہے کہ میں نے تو اپنی عزت کی خاطر رقم دیدی اب جبکہ اصل ملزم بھی سامنے آچکے ہیں پولیس ان کو پکڑ کر میری چھینی گئی رقم واپس دلائے۔اس بارے مقامی ایس ایچ او سے رابطہ کرنے پر سب انسپکٹر محمد افضل نے کہا کہ ہم پوری ایمانداری سے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں متعدد بار ریڈ کیا گیا بدقسمتی سے ملزم ہر بار بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تاہم بہت جلد ان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

مزید :

علاقائی -