قصور: ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ

قصور: ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیورورپورٹ)قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو نقدی رقم، موبائل فون ،موٹرسائیکلیں اور دوسرا قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق محمدمظفر پک اپ پر پیٹرول لے کر گاؤں جا رہا تھا کہ جب وہ واپڈا دفتر چونیاں کے قریب پہنچا تو ناکہ زن ڈاکوؤں نے اسے اسلحے کی نوک پر روک کر نوے ہزار روپے کی نقدی اور تین موبائل فون سے محروم کر دیا ۔کوٹ رادھاکشن کے نواح نیکے میں ڈاکوؤں نے قیمتی کار کو روک کر محمدوقاص سے نقدی رقم اور موبائل فون چھین لیا۔اسی طرح اسی روڈ پر چھینہ آرلہ کے نزدیک سائیکل سوار محمد اسرائیل سے ڈاکوؤ ں نے نقدی رقم، موبائل فون چھین لیا۔کھڈیاں چلڈرن پارک کے نزدیک کھڑی ہوئی محمداسلم کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے کر فرار ہوگئے۔ جبکہ قصور گارڈن کے باہر کھڑی ہوئی محمدصدیق کی موٹرسائیکل بھی نامعلوم چور لے گئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -