فٹ بال ورلڈ کپ ،جرمنی نے فرانس کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

فٹ بال ورلڈ کپ ،جرمنی نے فرانس کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر ...

  

                               ریوڈی جنیریو (مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میںجرمنی نے فرانس کو 1-0سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔سنسنی خیز میچ میں جرمنی کے میٹس ہیملز نے پہلے ہاف میں ہی فرانس کے خلاف گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس طرح جرمنی فٹ بال ورلڈ کپ 2014ءمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ ٹورنامنت کا دوسرا کوارٹر فائنل میزبان برازیل اورکولمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -