ڈسکہ، مختلف واقعات میں دو خواتین کو اغواکر لیا گیا

ڈسکہ، مختلف واقعات میں دو خواتین کو اغواکر لیا گیا

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر )سرکل ڈسکہ میں دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 8افراد نے شادی شدہ خاتون سمیت دو خواتین کواغوا کر لیا واقعات کے مطابق موضع دھرم کوٹ کے رہائشی غلام سرور کی بیٹی عندیلہ کی شادی 9ماہ قبل ہو ئی تھی جو سسرال والوں سے ناراض ہو کر میکے آگئی تھی گذشتہ روز اپنے والدہ سے ناراض ہو کر اپنی سہیلی کے ہاں موضع چکری چلی گئی وہاں سے ملزمان عدیل ،بشری ،اسد اور دو نامعلوم افراد ورغلا پھسلا کر اغوا کر کے لے گئے جبکہ موضع بناں بریار بھٹہ خشت کے قریب ایک خاتون کھڑی تھی کہ سفید کار سے تین نامعلوم ملزمان اترے اور اسلحہ کے زور پر خاتون کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے راشد ولد اکبر علی ساکن بناں بریار کی اطلاع پر تھانہ موترہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -