پنجاب کے 10ہوائی اڈے حساس اداروں کے سپرد ، سیکیورٹی کے لیے 2حفاظتی حصار بنانے کا فیصلہ
لاہور(کرائم سیل) پنجاب کے دس ایئر پورٹس کو ہائی سکیورٹی علاقہ قرار دے کے حساس اداروں کے حوالے کر دیا گیاجو کہ ایئر پورٹس کے گردونواح سے خفیہ معلومات حاصل کریں گے۔مزید ایئر پورٹس سے ملحقہ سڑکوں پر چیک پوسٹیں بنانے کے احکامات بھی دے دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب کے دس حساس ایئر پورٹس پر 3439 اے ایس ایف اہلکار تعینات ہیں۔جبکہ ان ایئر پورٹس پر 115واچ ٹاور اور 474سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیںجن میں سے تیس فیصد کیمرے خراب ہیںان کو ٹھیک کرنے اور واچ ٹاواز پر آرمی کے ٹرینڈ سنائپرز تعینات کرنے کے احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں۔اسی طرح سے ایئر پورٹس پر ڈیفنس کے لیے دو لائنز بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے مزید یہ کہ تمام ائیر پورٹس پر واچ ٹاورز کی تعداد پچاس فیصد بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔