قعلہ گجر سنگھ ،27سا لہ نوجوان پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ، نعش پلاٹ سے برآمد

قعلہ گجر سنگھ ،27سا لہ نوجوان پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ، نعش پلاٹ سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                           لاہور(کرائم سیل) قلعہ گجر سنگھ کی حدود میں سنارے کی دکان پر کام کرنے والے ستائیس سالہ ایک بچی کے باپ کی پراسرار ہلاکت،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہخانہ جمع کروا دی۔پولیس کے مطابق کورٹ خواجہ سعید محلہ نظان آباد کا رہاےشی ستائیس سالہ محمد عادل جمعرات کی شام کو روزہ افطار کرنے کے بعد گھر سے باہر اپنے ایک دوست سے ملنے کے لیے گیا جو کہ گوالمنڈی میں رہتا تھا۔اس کے بعد اس کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا اور صبح کے وقت اس کی نعش ایک پلاٹ سے برآمد ہوئی۔کیس کے تفتیشی افسر محمد اقبال کے مطابق متوفی عادل کے جسم پر کوئی بھی چوٹ کا نشان نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کوئی چیز چوری کی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ نہ تو اس کی کسی سے لڑائی ہوئی تھی اور نہ ہی یہ کسی ڈکیتی مزاحمت کا کیس ہے۔اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے نعش کا پوسٹ مارٹم میو ہسپتال میں کروایا جا رہا ہے اور فرانزک کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی حتمی بات کہی جا سکے گی۔متوفی کے والد محمد رفیق نے ©"پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بیٹے کی کسی سے کوئی لڑائی نہیں تھی اس کی دو سال قبل ہی شادی ہوئی تھی اور اس کی ایک بیٹی بھی تھی ۔متوفی عادل کے خالو محمد امجد اور چچا محمد اشرف نے کہا کہ پولیس کی جانب سے فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد اس حادثے کے حوالے سے اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔عادل جس دوست سے ملنے کے لیے افطاری کے بعد گھر سے نکلا تھا اس کے متعلق ہمیں کوئی معلومات نہیں ہیں۔پولیس اس کی تلاش بھی کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -