باغبانپورہ ، ایل ڈبلیو ایم سی کے تیز رفتار ٹرک نے محنت کش کو ٹائروں تلے کچل کر مار ڈالا

باغبانپورہ ، ایل ڈبلیو ایم سی کے تیز رفتار ٹرک نے محنت کش کو ٹائروں تلے کچل کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                        لاہور (بلال چودھری)تھانہ باغبانپورہ کی حدود میںتیز رفتار ایل ڈبلیو ایم سی کے ٹرک نے 34سالہ محنت کش ٹریکٹر ڈرائیور کو ٹائروں تلے کچل کر ہلاک کردیا جبکہ ملزم ٹرک سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔متوفی کی لاش گھر پہنچتے ہی والدین پرسکتہ طاری ہوگیا جبکہ ماں جھولیاں اٹھا کر ٹرک ڈرائیور کو بدعائیں دیتی رہی ۔بعدازاں سینکڑوں سوگو اروں کی موجودگی میں متوفی اعجاز کو سپرد خاک کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کھوکھرروڈ کا رہائشی اعجاز محمد ٹریکٹر پر صبح 9:00بجے کے قریب کوڑے والا کنڈا نزد محمود بوٹی دروغہ والہ لنک روڈ کے قریب جا رہا تھا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایک نامعلوم تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی جس کے باعث اعجازشدید زخمی ہوگیاتاہم اسی دوران ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا ۔حادثہ کی جگہ پر موجود مقامی افراد نے فوری ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جنہوں نے اسے طبی امداد کے لئے میو ہسپتال پہنچایا لیکن وہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔پولیس نے کی ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاءکے حوالے کردیا ہے تاہم متوفی اعجاز کو جھگیاں گاﺅں میں اس کے آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیاہے۔متوفی اعجاز کے بھائی محمد بوٹا ااور پھوپھی زاد کزن محمد شہباز نے "پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اعجاز عامر روڈ پر واقع جھگیاں گاﺅں کا رہائشی تھااور محنت مزدوری کرکے گھر والوں پیٹ پالنے کے لئے اس نے لاہور میں کھوکھر روڈ پر عارضی طور پر ایک عدد مکان کرایہ پر لے رکھا تھا اور اس کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی ۔اس حوالے سے ٹریکٹر کے مالک گل ریز اور متوفی اعجاز کے لواحقین نے بتایا کہ حادثے کے موقع پر کوئی عینی شاہد موجود نہیں جبکہ ٹرک ڈائیور بھی فرار ہوچکا ہے تاہم وہ نہیں چاہتے کہ اب پولیس کسی بے گناہ کو اس میں ملوث کردے اور اسی وجہ سے وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -