صوبائی دارلحکومت ، چوری کی متعد د وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیاں سے محروم

صوبائی دارلحکومت ، چوری کی متعد د وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

لا ہور (کرا ئم سیل )صو با ئی دا ر لحکو مت میں جمعتہ المبارک کو لاہور پولیس کی جانب سے 8ہزار سے زائد پولیس جوانوں اور افسران کی سخت سکیو ر ٹی کے با وجو د شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی ساما ن سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شبیر اوراس کے سٹاف سے 18لاکھ 30ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فونز لوٹ لیے۔فیصل ٹاؤ ن کے علاقہ میں نقیب نا می شہر ی سے ڈا کو نسا ن گا ڑی اور 15لا کھ نقد ی جھین کر فرا ر ہو گئے ، ڈیفنس بی میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر خالد سے 3لاکھ 15ہزار روپے مالیت کی نقدی و لیپ ٹاپ چھین لیا۔جبکہ لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے یاسر سے 1لاکھ 70ہزار روپے مالیت کی نقدی وموبائل ، سبز ہ زار میں ڈاکوؤں نے عدنان کی فیملی سے 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی طلائی چین ،گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے عبد الوہاب سے 80ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ، ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے افضال سے 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل،شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے علی 65ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے خاور سے 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے لیاقت سے 22ہزار روپے مالیت کی نقدی ،سندر میں ڈاکوؤں نے اظہر سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،چوہنگ میں چوہنگ میں ڈاکوؤں نے ارشد سے 55ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔ٹاؤن شپ میں رؤف کی گاڑی جبکہ گرین ٹاؤن میں عدیل ،نواب ٹاؤن میں جاوید ،اچھرہ میں نواز،مصری شاہ میں قدیر ،ہربنس پورہ میں سرور،لٹن روڈ میں نظام خاں ،ٹبی سٹی میں عابد ،مغل پورہ میں جواد ،گوجر پورہ میںآصف ،اسلام پورہ میں نذر،ساندہ میںآصف ،گلشن اقبال میں معروف کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -