فیصل آباد :مختلف مقامات پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ ، 2افراد ہلاک

فیصل آباد :مختلف مقامات پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ ، 2افراد ہلاک

  

                                  فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد میں مختلف مقامات پر بدبخت ڈاکوﺅں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے 2افراد کو قتل کر دیا جبکہ خاتون سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے واردات کے دوران قتل ہونے والے کے لواحقین نے ٹائروں جلا کر روڈ ٹریفک کے لئے بلاک کر کے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈاکوﺅں اور چوروں کے گروہ ضلع بھر سے ڈکیتی‘ راہزنی کی 22اور چوری کی 14وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ چنگ چی رکشہ‘ ایک درجن موٹر سائیکل‘2لیپ ٹاپ‘ 5درجن سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس لٹنے والوں کو محض طفل تسلیاں دے کر رخصت کرتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے نواحی چک 117گ ب میں تین نامعلوم ڈاکوﺅں نے چک 115گ ب کا رہائشی موٹر سائیکل اور غلام مصطفی کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس سے غلام مصطفی شدید زخمی ہو گیا اس کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا اس کی موت کی اطلاع ملنے پر لواحقین نے مبارک علی کی قیادت میں چک 115گ ب میں ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ ٹریفک کے لےے بلاک کر دیا اور پولیس کے خلاف نفرت انگیز نعرہ بازی شروع کر دی۔دوسری واردات تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے نواحی چک 426گ ب میں ہوئی جہاں تین نامعلوم ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر آنے جانے والوں سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے اور اس دوران فیصل آباد سے سواریاں لیکر تاندلیانوالہ جاتی ویگن کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس سے ویگن میں بیٹھی سواریاں تو بچ گئی لیکن ویگن کے پیچھے آتے چک 420گ ب کا رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد شفیق اور اس کی اہلیہ کوثر فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے ان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ شفیق راستہ میں ہی دم توڑ گیا اور کوثر کو ہسپتال پہنچا دیا گیا تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ لال ملز چوک میں اشفاق اور اس کے بھائی سے تین نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے اس کے بھائی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اسی تھانہ کے علاقہ گنیش ملز روڈ پر محمد شہزاد کی دوکان میں گھسنے تین نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پریرغمال بناتے ہوئے تین لاکھ 13ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے نوید کو زخمی کر دیا۔ تیسری واردات رحمانیہ روڈ پر محمد علی سے 30ہزار نقدی اور موبائل فون، چوتھی واردات لال ملز چوک میں شفیق سے تین لاکھ روپے کی نقدی، پانچویں واردات جھنگ بازار کے باہر ساجد کی آنٹی سے 11ہزار نقدی اور طلائی بالیاں چھیننے کی صورت میں پیش آئی۔تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ جھال پل کے قریب سعدیہ سے لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان‘ تھانہ منصور آباد کے علاقہ عبداللہ پور مین بازار میں فیصل سے لیپ ٹاپ‘35ہزار روپے نقدی اور موبائل فون‘ اسی تھانہ کے علاقہ گلی نمبر17میں عرفان کی دکان سے نقدی اور چھ موبائل فون‘ تھانہ صدر سمندری کے نواحی چک 167گ ب میں علی احمد کے رکشہ میں بیٹھی سواریوں سے 30ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون‘ تھانہ گلبرگ کے علاقہ کے اے بلاک میں حمزہ سے موٹر سائیکل ایف ڈی جی 5001اور چار ہزار روپے نقدی‘ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹاﺅن میں عرفان سے دو ہزار نقدی‘ موبائل فون اور دستاویزات‘ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ چھوٹی ڈی گراﺅنڈ کے قریب زوہیب سے 70ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون‘ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹاﺅن میں خالد ضیاءسے ایک ہزار روپے‘ دو موبائل اور دستاویزات‘ تھانہ ساندل بار کے نواحی چک 28ج ب میں طارق سے 14ہزار نقدی‘ موبائل اور موٹر سائیکل ایف ڈی ایل 4654‘ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ بیرے والا پل پر ولایت علی سے ایک ہزار نقدی‘ موبائل اور ہنڈا 100موٹر سائیکل ایف ڈی او 6446‘ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ٹپس کالج کے قریب نعیم سے 10ہزار روپے اور موبائل فون‘ تھانہ سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی میں محمد جمیل سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی‘ تھانہ مدینہ ٹاﺅن کے علاقہ کینال روڈ پر محمد سعید سے ایک لاکھ 23ہزار روپے کی نقدی‘ اسی تھانہ کے علاقہ آفیسرز کالونی میں مقصود مسیح سے 8ہزار روپے اور موبائل فون‘ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں چھٹی واردات راجباہ روڈ پر اعجاز سے دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر 2ہزار روپے‘ موبائل فون اور موٹر سائیکل ایف ڈی اے 5054چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے نواحی چک 414 گ ب میں مرید حسین کے گھر سے 20ہزار نقدی‘ 3تولے طلائی زیورات اور قیمتی سامان‘ تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقہ غوثیہ آباد سے اللہ رکھا کا چنگ چی رکشہ ایف ڈی پی 9553‘ تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں تھانہ کے سامنے عمران کی دکان سے 50موبائل فون‘ تھانہ رضا آبادکے علاقہ سیف آباد سے اختر کی موٹر سائیکل ایف ڈی پی 3492‘ تھانہ ساہیانوالہ کے نواحی چک23ج ب میں صفدر کے گھر سے 5ہزار روپے نقدی‘ 2تولے طلائی زیورات اور قیمتی سامان‘ تھانہ سول لائن کے علاقہ محلہ اسلام نگر سے شاہد کی موٹر سائیکل ایف ڈی وی 8461‘تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ شاہین چوک سے نوید کی موٹر سائیکل ایف ڈی او 2329‘ تھانہ لنڈیانوالہ کے چک 569گ ب سے عامر کی موٹر سائیکل 3278‘تھانہ مدینہ ٹاﺅن کے علاقہ الفتح پلازہ کی پارکنگ سے تنویر کی موٹر سائیکل ایف ڈی وائے 4142‘ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ڈی گراﺅنڈ پارک سے احمد کی موٹر سائیکل ایف ڈی کیو 4‘ تھانہ ڈجکوٹ کے نواحی چک 256ر ب میں بابر کے گھر سے دو لاکھ 60ہزار روپے کی نقدی‘ 8تولے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان‘ تھانہ منصور آباد کے علاقہ 66فٹا بازار میں محمد عمران کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی‘ موبائل وغیرہ ایک لاکھ 60ہزار روپے مالیت کا سامان‘تھانہ سٹی جڑانوالہ کے عیسی نگر سے علیم مسیح کی موٹر سائیکل ایف ڈی کیو 2781‘ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ قصبہ تاندلیانوالہ سے زنیر اکرم کی موٹر سائیکل ایف ڈی کے 4011چوری کر کے لے گئے۔

ڈاکے

مزید :

علاقائی -