دوریٹائرڈججوں کے بیٹوں کیلئے مراعات کی برسات سوالیہ نشان ہے،الطاف شاہد

دوریٹائرڈججوں کے بیٹوں کیلئے مراعات کی برسات سوالیہ نشان ہے،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ دوریٹائرڈججوں کے بیٹوں کیلئے مراعات کی برسات سوالیہ نشان ہے ارسلان افتخار سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری جبکہ مصطفی رمدے عدالت عظمیٰ کے سابق جسٹس خلیل الرحمن رمدے کابیٹا ہے ،اس کے سواان میں کوئی قابلیت نہیں عوامی دباﺅ کے نتیجہ میںدونوں کا مستعفی ہونامکافات عمل اورشرم سے ڈوب مرنے کامقام ہے دونوں بیٹوں نے وہی کیا جس کی انہیں اپنے اپنے والد سے تربیت ملی تھی ان دونوں کااستعفیٰ کافی نہیں ،انہیں ان اہم عہدوں پرتعینات کرنیوالے ارباب اقتدارواختیار کیخلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے اور شریف برادران کے ان دونوں چہیتوں کواب تک دی گئی تمام مراعات واپس لی جائیں11مئی 2013ءکے عام انتخابات میںپنکچر لگانیوالے کردار حکمرانوں کی آنکھوں کاتارابنے ہوئے ہیں۔

کچھ لوگ مفادات اورمراعات کیلئے اس حدتک نیچے گرجاتے ہیں جہاں پرانہیں رسوائی بھی محسوس نہیں ہوتی چودھری تبریز،اورھاچودھری ،پرویز نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی اورسیّدسلمان اکبرنے بھی خطاب کیا چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پرویزمشرف سے شدید دشمنی کی بنیاد پر میاںنوازشریف اورافتخارمحمد چودھری کے درمیان خفیہ ڈیل ہوئی تھی عدلیہ بحالی کیلئے نام نہاد لانگ مارچ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کانتیجہ تھا انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے سلسلہ میں شریف برادران پولیس اوردوسرے سرکاری اہلکاروں کوحکومت کے احکامات نہ ماننے پراکساتے رہے ،