یورپ گئے پوزیشن ہولڈر طلبہ کا سکاٹ لینڈ کی سٹرلنگ یونیورسٹی کا دورہ

یورپ گئے پوزیشن ہولڈر طلبہ کا سکاٹ لینڈ کی سٹرلنگ یونیورسٹی کا دورہ

  

لاہور(پ ر)حکومت پنجاب کی طرف سے یورپ کے مطالعاتی دورے پر بھجوائے گئے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات نے سکاٹ لینڈ کی سٹرلنگ یونیورسٹی کا دورہ کیا- سٹرلنگ یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ ایمبیسیڈر مس مایا نے پاکستانی طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہتے ہوئے کیمپس کا دورہ کرایا- سٹرلنگ یونیورسٹی جو سٹوڈنٹس یونین اور سوسائٹیوں کی وجہ سے مشہور ہے میں 11ہزار سے زائد طالب علم زیرتعلیم ہیں جن میں 8ہزار سے زائد انڈرگریجوایٹ اور 3ہزارسے زائد پوسٹ گریجوایٹ ہیں- ان طالب علموں کا تعلق 5براعظموں کی 100سے زائد قومیتوں سے ہے جبکہ یونیورسٹی سٹاف کی تعداد 1500سے زائد ہے-1967 ءمیں قائم ہونے والی سٹرلنگ یونیورسٹی ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے برطانیہ میں 12ویں اور سکاٹ لینڈ میں تیسرے نمبرپر ہے-پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبا کو بتایا گیا کہ سٹرلنگ یونیورسٹی میں متعدد سکول بھی شامل ہیں جن میں اپلائیڈ سوشل سائنسز ، آرٹس ، ایجوکیشن ، مینجمنٹ ، نیچرل سائنسز ، نرسنگ اینڈ ہیلتھ اور سپورٹس کی تعلیم دی جاتی ہے-بعد ازاں پاکستانی پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں گلاسگو کی پاکستانی کمیونٹی نے استقبالیہ اور افطار ڈنر دیا جس کا اہتمام صدر مسلم لیگ (ن) سکاٹ لینڈمرزا امین بیگ نے کیا تھا-

مزید :

صفحہ آخر -