وزیراعلی کا سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعلی کا سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثات میں سابق ہاکی اولمپئن عابد سلیم، ان کی اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -