صنعتکار بے گھر ہونے والے قبائلی بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں، ایس ایم نصیر

صنعتکار بے گھر ہونے والے قبائلی بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں، ایس ایم نصیر

  

لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چئیرمین ایس ایم نصیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج اس وقت امن و امان کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف نہ صرف فیصلہ کن کاروائی میں مصروف ہیں بلکہ ان کے مکمل خاتمے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کی وجہ سے ہمارے لاکھوں قبائلی بہن بھائی رمضان کے مقدس مہینے میں کھلے آسمان تلے ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ ان کی امداد کے تناظر میں وفاقی حکومت مستعدی کے ساتھ بحالی کے پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔ پنجاب حکومت بھی امدادی کاموں میں وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے 50 کروڑ کی امداد ایک قابل تعریف کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی چیمبر آف کامرس کی طرف سے پنجاب حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم کی طرح وفاقی چیمبر بھی اس مشکل گھڑی میں مسلح افواج کے پیچھے کھڑا ہے اور سب صنعتکار ملکر بے گھر ہونے والے قبائلی بھائیوں کی بھرپور مدد کر رہے ہیں اور اس کو جاری و ساری رکھیں گے۔

ایس ایم نصیر

مزید :

صفحہ آخر -