مظفر گڑھ میں بچی کو اغوا کے بعد بداخلاقی اور قتل کرنے کے واقعے کا ازخود نوٹس

مظفر گڑھ میں بچی کو اغوا کے بعد بداخلاقی اور قتل کرنے کے واقعے کا ازخود نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے 10سالہ بچی کو اغواءکرنے اور بداخلاقی کانشانہ بنانے کے بعدگلا گھونٹ کر قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مظفر گڑھ کوواقعہ کی کاروائی اورپولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دو کمسن بہنوں کے پر اسرار طورپر اغواءکے بعد ان کے گھر والوںنے انکی تلاش شروع کر دی۔ لوگوں کی نشاندہی پر ایک بچی کی نعش قریبی کپاس کی فصلوں سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کو نعش کو قبضے میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کےلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ بچیوں کے گھر والوں کی نشاندہی پر انکے قریبی رشتہ دار کو گرفتار کر کے دوسر ی بچی کو بازیاب کروا لیا۔عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ازخود نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -