حسین نواز کو لندن میںکروڑوںپاﺅنڈز کی جائیداد کی فروخت سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

حسین نواز کو لندن میںکروڑوںپاﺅنڈز کی جائیداد کی فروخت سے روکنے کیلئے لاہور ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو لندن میںکروڑوںپاﺅنڈ کی ون ہائیڈ پارک پیلس نامی جائیداد فروخت کرنے سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حسین نواز نے کالے دھن سے بیرون ملک اثاثے بنائے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ منی لانڈرنگ کی رقم خورد برد ہونے سے بچانے کے لئے ون ہائیڈ پارک پیلس نامی جائیداد فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -