ایئر پورٹس میں مسافر کےساتھ صرف ایک وزیٹرکے داخلے کی اجازت بارے متعلقہ اداروںکو ہدایات جاری

ایئر پورٹس میں مسافر کےساتھ صرف ایک وزیٹرکے داخلے کی اجازت بارے متعلقہ ...

  

لاہور ( سٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئر پورٹس کی حدودمیںایک مسافر کےساتھ صرف ایک وزیٹرکے داخلے کی اجازت کے بارے میں تمام متعلقہ اداروں کو باقاعدہ تحریری ہدایات جاری کردی ہیں۔کراچی اور پشاور ایئر پورٹس پر دہشت گردی کے واقعات کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے ساتھ غیر متعلقہ افراد کے داخلہ کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب اس بارے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر پورٹس پر کام کرنے والے اداروں کو تحریری ہدایا ت بھی جاری کردی ہیں۔ اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو لینے اور چھوڑنے کے لئے اب صرف ایک فرد ہی ایئر پورٹ کی حدود میں ان کے ساتھ جاسکتا ہے۔

 ہدایات

مزید :

صفحہ آخر -