تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور ارسلان افتخار کے درمیان ”ٹاک شو“ مےںہاتھا پائی، پروگرام آن ایئر نہ ہو سکا

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور ارسلان افتخار کے درمیان ”ٹاک شو“ مےںہاتھا ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے سوات سے رکن قومی اسمبلی مراد سعید اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے درمیان ایک نجی ٹی وی کے ”ٹاک شو“ کے درمیان شدید تلخی اور ہاتھا پائی ہوگئی‘ دونوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے شو کے اینکر کو پروگرام کی ریکارڈنگ ختم کرنا پڑی۔ جمعہ کو ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے ”ٹاک شو“ میں میزبان نے ارسلان افتخار کیساتھ ساتھ تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے نوجوان رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو مدعو کیا۔ شو کے دوران ارسلان افتخار نے عمران خان کے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا سخت جواب دیتے ہوئے عمران خان کی نجی زندگی کے حوالے سے اخلاقی کرپشن کے الزامات لگائے اور ان کیخلاف لاس اینجلس کی ایک عدالت کا فیصلہ بھی دکھایا۔ عمران خان پر لگائے گئے سنگین اخلاقی الزامات پر تحریک انصاف کے نوجوان رکن قومی اسمبلی مراد سعید آگ بگولہ ہوگئے اور اس دوران دونوں میں شدید تلخ کلامی ہوگئی۔ رکن قومی اسمبلی اور ارسلان افتخار نے ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش بھی کی تاہم شو کے میزبان نے بیچ بچاﺅ کرایا اور بعدازاں میزبان کو اپنا پروگرام ہی ختم کرنا پڑ گیا

ہاتھا پائی

مزید :

صفحہ آخر -