عالمی برادری شمالی وزیرستان کے متاثرین کی امداد کرے ،ملالہ یوسفزئی

عالمی برادری شمالی وزیرستان کے متاثرین کی امداد کرے ،ملالہ یوسفزئی
عالمی برادری شمالی وزیرستان کے متاثرین کی امداد کرے ،ملالہ یوسفزئی
کیپشن: pic

  

                         نیویارک (آئی این پی )عالمی امن ایورڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے عالمی برادری اور پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی مدد کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے باعث لاکھوں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں، انھیں خوراک اور کپڑے سمیت بنیادی ضروری اشیاءکی ضرورت ہے۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ سوات آپریشن کے دوران ان کے خاندان کا دوستوں اوررشتے داروں نے ساتھ دیاتھا۔ ان کی مہمان نوازی کے بغیر زندگی بسر کرنا مشکل تھا۔ ملالہ نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ سوات آپریشن کی طرح، شمالی وزیرستان کے بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کریں۔ انھوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ متاثرین کی مدد کے لیے مقامی امدادی کوششوں میں مدد فراہم کرے۔ ملالہ یوسف زئی نے متاثرین سے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں امید نہ ہاریں بلکہ ثابت قدم رہیں۔

مزید :

صفحہ اول -