مظفر خان کوایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ احمد مجتبیٰ کرامت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خوراک،خالد مسعود کو ڈی ڈی او ایچ آر ایم فیصل آباد لگایا دیا گیا

مظفر خان کوایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ پبلک ہیلتھ ...

  

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے 3افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ مظفر خان ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن گوجرانوالہ کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لگایا گیا ہے۔ احمد مجتبیٰ کرامت ڈسٹرکٹ آفیسر فوڈ ضلعی حکومت لاہور کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خوراک اور خالد مسعود ڈسٹرکٹ منیجر اربن یونٹ فیصل آباد کو ٹرانسفر کرکے ڈی ڈی او ایچ آر ایم فیصل آباد لگایا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -