ہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والا گروپ ٹوٹ چکا ہے ،رحمٰن ملک

ہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والا گروپ ٹوٹ چکا ہے ،رحمٰن ملک
ہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والا گروپ ٹوٹ چکا ہے ،رحمٰن ملک
کیپشن: pic

  

                 اسلام آباد (اے این این) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والا گروپ اب ٹوٹ چکا ہے اور عمران خان اور طاہرالقادری زیادہ دن اکھٹے نہیں چل سکتے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جو ہوسکا کریں گے لیکن جمہوریت مخالف گروپ اب ٹوٹ چکا ہے اور لگتا ہے سیاسی درجہ حرارت نیچے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور طاہرالقادری زیادہ دن تک ساتھ نہیں چل سکتے۔مسلم لیگ(ن)میں سیاسی اختلافات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر رحمان ملک نے کہاکہ چوہدری نثار کی ناراضگی مسلم لیگ (ن)کا اندرونی معاملہ ہے اور امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف انہیں جلد منا لیں گے

مزید :

صفحہ اول -