قوم جلد عمران خان اور قادری کو ایک ایجنڈے پر دیکھے گی،شیخ رشید

قوم جلد عمران خان اور قادری کو ایک ایجنڈے پر دیکھے گی،شیخ رشید
قوم جلد عمران خان اور قادری کو ایک ایجنڈے پر دیکھے گی،شیخ رشید
کیپشن: pic

  

        لاہور ( نمائندہ خصوصی )پاکستانی قوم ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کو جلد ایک ایجنڈے پر دیکھے گی۔عوام خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کی لولی لنگڑی نہیں بڑی قربانی مانگ رہے ہےں۔فوجی آپریشن میں حکمرانوں کی منافقت کو بے نقاب کریں گے ۔گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دل میں بڑی وسعت ہے جیسا سوچا تھا اس سے زیادہ پایا۔اس سے انکی سوچ،علم،دانش اور فکر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران رانا ثناءاللہ کے بعد چار تو کیا دس حلقوں کی قربانی دینے کو تیار ہو چکے ہیں،لیکن قوم خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کی لولی لنگڑی قربانی کی بجائے بڑی قربانی مانگ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 14اگست کو اسلام آباد ڈی چوک پر ساری قوم کو پہنچنا ہے،جو لیڈر اس موقع پر قوم کو چھوڑ ے گا ذلت کے گڑھے میں جائے گا اور جو سیاستدان حکمرانوں سے دوستی کریں گے قوم ان سے نفرت کرے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -