الیکشن کمیشن نے29 اگست تک تمام سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

الیکشن کمیشن نے29 اگست تک تمام سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے این این) الیکشن کمیشن نے29 اگست تک تمام سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں، اثاثوں کی تفصیلات عوامی نمائندہ ایکٹ کے تحت طلب کی ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے 29 اگست تک تمام سیاسی جماعتوں تک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اثاثوں کی تفصیلات عوامی نمائندہ ایکٹ کے تحت طلب کی گئی ہیں۔پولیٹکل آرڈر2002ءکے تحت تمام جماعتیں مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائیں۔سالانہ آمدن اخراجات اور فنڈز کے ذرائع بھی بتائے جائیں۔پارٹی کے مجاز رکن سیکرٹری الیکشن کمیشن کو تفصیلات جمع کراسکتا ہے۔ اثاثوںکی تفصیلات فیکس یا کوریئر کے ذریعے قابل قبول نہیں ہونگی۔

مزید :

صفحہ اول -