بزرگ میاں بیوی کو ایک جنگلی بلی نے دو دن تک دہشت زدہ کئے رکھا

بزرگ میاں بیوی کو ایک جنگلی بلی نے دو دن تک دہشت زدہ کئے رکھا

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک بزرگ میاں بیوی کو ایک جنگلی بلی نے دو دن تک دہشت زدہ کئے رکھا، ان کے بیڈروم پر قبضہ جمائے رکھا اور بزرگ پر حملہ کرکے اسے زخمی بھی کردیا۔ چوہتر سالہ ریٹائرڈ انجینئر بروس اور اس کی 77 سالہ بیوی ایلین اپنے گھر میں بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک ایک جنگلی بلی اندر آگھسی بروس جب اسے بھگانے کیلئے اٹھے تو یہ ان کے بیڈروم میں گھس گئی۔ وہ اسے نکالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن بلی بیڈ کے نیچے گھس گئی اور جب بروس نے جھاڑو کی مدد سے اسے نکالنے کی کوشش کی تو اس نے حملہ کرکے اپنے دانت بروس کے بازو میں گاڑ دئیے اور اس کے بعد کمرے میں اودھم مچانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں ایک قیمتی ظروف سمیت کئی اشیاءٹوٹ گئیں۔ اس کے بعد بلی نے دروازے کے قریب ایک کھڑکی پر قبضہ کرلیا اور تمام تر کوششوں کے باوجود اپنی جگہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔ بروس نے آوارہ جانوروں کو پکڑنے والے ادارے RSPCA سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے بھی مدد کرنے سے معذرت کرلی۔ بالآخر دوسرے دن ایک ہمسائے کو ان کی مصیبت کے بارے میں پتا چلا تو وہ جسم پر چمڑے کا مخصوص لباس پہن کر آیا اور سخت کوشش کے بعد بالآخر بدمعاش بلی کے قبضے سے گھر کو آزاد کروانے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -