تمام دنیا کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت سے لیس ٹاور کی تنصیب

تمام دنیا کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت سے لیس ٹاور کی تنصیب
تمام دنیا کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت سے لیس ٹاور کی تنصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (نیوز ڈیسک) روسی ماہرین فزکس نے ایک ایسے ٹاور کی تعمیر پر کام شروع کردیا ہے جو تمام دنیا کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت سے لیس ہوگا۔ لیونڈ پلیکھا نوو اور سرگی پلیکھا نوو عالمی شہرت یافتہ ماہر فزکس نکولا ٹیسلا کے ایک تحقیق کی بنیاد پر یہ ٹاور تعمیر کریں گے۔ ٹیسلا نے اپنی زندگی میں زندگی میں اس منصوبے پر کام شروع کیا تھا مگر اس وقت کی ٹیکنالوجی اس کے پیچیدہ نظریے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے موزوں نہ تھی۔ لیونڈا اور سرگی کا کہنا ہے کہ موجودہ دور کی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے یہ ٹاور تعمیر کیا جاسکتا ہے کیونکہ بعض معترضین کی رائے کے برعکس ٹیسلا کا نظریہ درست اور قابل عمل ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ مربع کلومیٹر پر مشتمل سولر نظام سے اتنی توانائی پیدا ہوسکتی ہے کہ ساری دنیا کی ضرورت پوری کی جاسکے اور اس کیلئے صرف سورج کی روشنی کی ضرورت ہوگی۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں بجلی کو ساری دنیا کو تقسیم کرنا ممکن نہیں کیونکہ ٹرانسمیشن کے دوران لمبے فاصلے کی وجہ سے یہ ضائع ہوجائے گی۔ اس مسئلہ کے حل کیلئے ٹیسلا نے ایک ایسے ٹاور کا نظریہ پیش کیا تھا کہ جو تاروں کے بغیر زمین کے اندر اور خلا میں 85 اور 600 کلومیٹر کی بلندی کے درمیان واقع آئنو سفیر کے ذریعے ساری دنیا کو بجلی بغیر ضائع کئے فراہم کرسکتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس مقصد کیلئے ’’انڈی گوگوکیمپین‘‘ نامی مہم کے ذریعے چندہ جمع کرنا شروع کردیا ہے اور امید کا اظہار کیا ہے کہ 8 لاکھ ڈالر جمع ہونے پر اس سال کے اواخر میں یہ ٹاور تعمیر کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -