ماڈل نے اسلام قبول کر لیا

ماڈل نے اسلام قبول کر لیا

  

کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) شوبز کی دنیا کی عالمی شہرت یافتہ شخصیت اور مشہور زمانہ میگزین ’’پلے بوائے‘‘ کے حواے سے ساری دنیا میں پہچانی جانے والی ماڈل فیلکسیا نے مقدس ماہ صیام کے آغاز میں اپنے تاریک ماضی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر قبول اسلام کا اعلان کردیا ہے۔ چینی نژاد 28 سالہ سابقہ ماڈل کا تعلق ملائیشیا سے ہے لیکن وہ مغربی دنیا میں بہت مقبولیت رکھتی ہے۔ فیلکسیا نے قبول اسلام کا اعلان ایک باوقار تقریب میں 2000 لوگوں کے سامنے کیا۔ اس نے اپنے پیغام میں کہا ’’آج نہ صرف میری سالگرہ ہے بلکہ آج مجھے نئی زندگی مل گئی ہے، میں 28 سال سے منزل کی تلاش میں تھی جو آج مجھے مل گئی ہے‘‘ فیلکسیا کا کہنا ہے کہ اس نے 7 ماہ تک دین اسلام کا مطالعہ کیا اور بالآخر اس نتیجے پر پہنچی کہ یہی ہدایت کا راستہ ہے۔ اس نے بتایا کہ جب اس نے حجاب پہننا شروع کی اتو اُسے اور اُس کے خاندان کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ خوش قسمت ہے کہ وہ ثابت قدم رہی اور اس کی والدہ نے بھی اس کا بھرپور ساتھ دیا۔ فیلکسیا نے فیس بک پر اپنی پرانی تصویر ہٹا کر اسلامی لباس والی تصویر لگادی ہے اور اپنے ڈیڑھ لاکھ مداحوں کو رمضان کی مبارک باد بھی دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -