لاس اینجلس، پانامہ میں تین ٹانگوں والی بچی کی پیدائش

لاس اینجلس، پانامہ میں تین ٹانگوں والی بچی کی پیدائش
لاس اینجلس، پانامہ میں تین ٹانگوں والی بچی کی پیدائش

  

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) پانامہ میں ایک بچی عام انسانوں کے برعکس تین ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہوئی اور افسوسناک بات یہ ہے کہ اب اسے ساری زندگی ایک ٹانگ کے ساتھ گزارنی پڑے گی کیونکہ طبی وجوہات کی بنیاد پر اس کی دو ٹانگیں کاٹنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اینا پاؤلا کی عمر اس وقت تقریباً دو سال ہے اور امریکہ کے شرائنرز ہسپتال اور ’’چلڈرن آف وار‘‘ نامی فلاحی ادارے کے تعاون سے اسے لاس اینجلس لایا جاچکا ہے جہاں اگلے ماہ اس کا آپریشن کیا جائے گا۔ اینا پیدائش کے وقت اپنی جڑواں بہن کے ساتھ جڑی ہوئی تھی جو انہیں علیحدہ کرنے کے آپریشن کے دوران زندہ نہ رہ سکی۔ اس بچی کی دائیں ٹانگ کا گھٹنا اور پاؤں ناکارہ ہے اس لئے ڈاکٹر اسے کاٹ کر اس کی جگہ مصنوعی ٹانگ لگائیں گے۔ اسی طرح درمیان میں موجود تیسری ٹانگ بھی کاٹ دی جائے گی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مسائل کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے اور ان کے زندہ رہنے کی امید بہت کم ہوتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -