غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کرینگے، رضا ربانی
کراچی (آئی این پی) سینٹ میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ غیر جمہوری قوتوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا ‘ ایک بار پھر جمہوری نظام کا تسلسل ختم کرنے کیلئے بعض قوتیں کوشاں ہیں ‘ اگر اب جمہوریت کو ڈیل ریل کیا گیا تو آئین کو نہیں وفاق پاکستان کو خطرات لاحق ہونگے ‘ (ن) لیگ کی نجکاری ‘ ڈاﺅن سائزنگ اور اقتصادی پالیسیوں سمیت اکثر پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی تو (ن) لیگ کے ساتھ مل کر غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔ وہ جمعہ کو یہاں کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ بین الاقامی انکشافات سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک کی رجعت پسند قوتیں اور بین الاقوامی سامراج بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے اور ان کی شہادت کی سازش میں شریک تھا۔ ضیاءالحق کے مارشل لاءنے اس ملک پر جو اثرات مرتب کئے ان کا خمیازہ پاکستانی عوام آج تک بھگت رہے ہیں۔