کینیا کی پولیس بندے مارنے میں سب سے آگے

کینیا کی پولیس بندے مارنے میں سب سے آگے

  

نیروبی (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں لوگوں کو پولیس سے بہت شکایات ہیں لیکن کینیا کی پولیس کے کارناموں کو دیکھیں تو ہماری پولیس فرشتہ نظر آئے گی۔ ایک تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینیا کی پولیس تمام ڈاکوؤں اور قاتلوں کی طرف سے ہلاک کئے جانے والے لوگوں کی نسبت پانچ گنا زیادہ لوگوں کو ہلاک کرتی ہے۔ صحافی مائیک فلانز کا کہنا ہے کہ کینیا میں پچھلے پانچ سالوں میں قتل کئے گئے 1968ء لوگوں میں سے 70 فیصد کو پولیس نے ہلاک کیا جبکہ ڈاکوؤں کی طرف سے قتل کئے گئے لوگوں کی تعداد محض 14 فیصد ہے۔ برطانیہ نے کینیا کی پولیس کو ٹریننگ دینے اور ان کا رویہ ٹھیک کرنے کیلئے ساڑھے بارہ کروڑ پاؤنڈ خرچ کرکے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا لیکن اس سے بھی زرہ بھر فرق نہیں پڑا۔ کینیا کے انڈیپنڈنٹ میڈیکولیگل یونٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی تربیت کا پولیس پر کوئی اثر نہیں ہوا اور اس کے افسران اور سپاہی بے رحمی سے شہریوں کو قتل کرنے کی روش پر قائم ہیں۔ ہلاک کئے جانے والوں کی بھاری تعداد کا تعلق حکومت مخالف سیاسی پارٹیوں اور اختلاف رائے کا اظہار کرنے والے گروپوں سے ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -