عمان کے وزیر خارجہ کی بیگم صاحبہ 34 کروڑ پاکستانی روپے جوئے میں ہار دئیے

عمان کے وزیر خارجہ کی بیگم صاحبہ 34 کروڑ پاکستانی روپے جوئے میں ہار دئیے

  

لندن (نیوز ڈیسک) عرب ممالک کے حکمران طبقے کی مغربی ممالک میں عیش پرستی کی داستانیں بہت مشہور ہیں لیکن عمان کے وزیر خارجہ کی بیگم صاحبہ نے عیش پرستی کا منفرد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے لندن کے ایک مشہور جواءخانے میں چند گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 34 کروڑ پاکستانی روپے) جوئے میں ہار دئیے اور اس کے بعد جواءخانے پر مقدمہ کردیا کہ اس کے ملازمین نے اُس کی جوے کی لت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اُلو بنایا، پچاس سالہ نور الداہر عمانی وزیر خارجہ سید بدر بن حماد کی بیگم صاحبہ ہیں۔ وہ عمانی دارالحکومت مسقط کے پرتعیش علاقے میں رہتی ہیں لیکن سیرو تفریح کیلئے اور جواءکھیلنے کیلئے اکثر مغربی ممالک جاتی رہتی ہیں۔ بیگم صاحبہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جوئے کی نشے کی حد تک شوقین ہیں اور اپنی نشے کی تسکین کیلئے وہ لندن کے مشہور زمانہ جواءخانے ”لوئز کسینو“ پہنچی تھیں۔ ”شہزای نورا“ کہلانے والی عمانی بیگم صاحبہ نے کروڑوں روپے جوئے میں ہارنے کے بعد ایک برطانوی عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ جب وہ شام کے وقت جواءخانے پہنچی تو کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھی مگر اُس کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازمین نے اسے کھیلنے پر آمادہ کیا اور جب وہ دھڑا دھڑ لاکھوں روپے ہارتی جارہی تھی تو جواءخانے کے ملازمین اسے ہلا شیری دیتے رہے۔ وہ کہتے رہے کہ شہزادی نورا جیسا کوئی نہیں ہے اور یہ کہ وہ عنقریب ہاری ہوئی رقم دوبارہ جیت جائے گی۔ انہوں نے دستخط کروانے کیلئے چیک بھی ساتھ ساتھ ہی تیار رکھے اور یوں بالآخر وہ تقریباً 34 کروڑ روپے ہار کر ہی ہوش میں آئی۔ دوسری جانب جواءخانے نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہزادی پر کوئی دباﺅ نہیں تھا اور وہ پہلے بھی درجنوں دفعہ اس جواءخانے سمیت لندن کے دیگر جواءخانوں میں کروڑوں لٹا چکی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شام 34 کروڑ ہارنے سے پہلے شہزادی کئی اور جگہوں پر بھی بھاری رقم ہار کر آئی تھی، مقدمے کی سماعت جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -