ہرارے، پائلٹ کا احتجاج مسافروں کو شرمندگی کا سامنا

ہرارے، پائلٹ کا احتجاج مسافروں کو شرمندگی کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرارے (نیوز ڈیسک) زمبابوے میں ایک پائلٹ نے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت اصولوں سے تنگ آکر مسافروں اور عملے کے سامنے کپڑے اتار دئیے جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ کیپٹن وین گنکل کا تعلق ساﺅتھ افریقن ایئرویز کے ساتھ ہے اور وہ زمبابوے سے ایک پرواز جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ لے جانے والا تھا۔ پائلٹ جب واک تھرو گیٹ سے گزرا تو اس نے الارم بجادیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے جوتا اتار کرگزرنے کا کہا، جب وہ جوتے اتار کر گزرا تو پھر الارم بج اٹھا، اس دفعہ سیکیورٹی اہلکاروں نے پائلٹ کو پتلون کی بیلٹ اتار کر گزرنے کا کہا، لیکن الارم پھر بج اٹھا جس پر اہلکاروں نے پائلٹ کی تلاشی شروع کردی، سیکیورٹی اہلکاروں کی اس حرکت پر پائلٹ شدید مشتعل ہوگیا اور غصے میں آکر سب مسافروں اور جہاز کے عملے کے سامنے ہی کپڑے اتار دئیے اور ننگ دھڑنگ ہوکر واک تھرو گیٹ سے گزر گیا۔ اس بار الارم تو نہیں بجا لیکن اہلکاروں نے مسافروں کے سامنے فحش حرکت کرنے کے الزام میں پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔ پرواز کو روانہ کرنے کیلئے نئے پائلٹ کو منگوایا گیا جس کی وجہ سے روانگی میں پانچ گھنٹے کی تاخیر ہوگئی۔ ایئرلائن نے تاخیر پر مسافروں سے معذرت کی اور وضاحت کی کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -