مخیر حضرات بے گھر پختونوں کی دل کھول کر مدد کریں ،ایک ایک پائی امانت سمجھ کر خرچ کرینگے،شہباز شریف

مخیر حضرات بے گھر پختونوں کی دل کھول کر مدد کریں ،ایک ایک پائی امانت سمجھ کر ...
مخیر حضرات بے گھر پختونوں کی دل کھول کر مدد کریں ،ایک ایک پائی امانت سمجھ کر خرچ کرینگے،شہباز شریف
کیپشن: pic

  

                         لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج اس وقت پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑنے کی آزمائش سے گزرنے والے لاکھوں بہن بھائی ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ پنجاب حکومت نے اپنے بے گھر ہونے والے پختون بہن بھائیوں کی مالی امداد کیلئے چیف منسٹرز ریلیف فنڈ قائم کیا ہے اور حکومت پنجاب کی طرف سے اس ریلیف فنڈ میں 50 کروڑ روپے کی رقم جمع کرائی جا چکی ہے- مشکل کی اس گھڑی میں بے گھر ہونے والے پختون بہن بھائیوں کی مدد کیلئے سب کو عملی میدان میں نکلنا چاہیے اور ان کی بھرپور مددکیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے۔مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران کے ایک وفد کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری صاحب ثروت، مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بے گھر ہونے والے شمالی وزےرستان کے پختون بہن بھائےوں کی مدد کیلئے چیف منسٹرز ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں اور مشکل کی اس گھڑی میں شمالی وزیرستان کے بے گھر ہونے والے خاندانوں کا ہاتھ تھام لیں۔مجھے پوری امید ہے کہ صاحب ثروت، مخیر حضرات اور عوام اپنے پختون بہن بھائیوں کی مدد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور عوام کی طرف سے عطیہ کی جانے والی رقوم کی ایک ایک پائی پہلے کی طرح اب بھی شفاف طریقے سے امانت سمجھ کر بے گھر ہونے والے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے خرچ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے والے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے سب کو آگے بڑھنا چاہیے اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بہن بھائےوں کی مدد کرنی چاہیے۔وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران پر زور دیا کہ وہ بے گھر ہونے والے پختون بہن بھائیوں کی زیادہ سے زیادہ امداد کیلئے فنڈز جمع کریں اور مشکل کی اس گھڑی میں بے گھر ہونے والے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

مزید :

صفحہ اول -